• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24583

    عنوان:  اکثر جنرل سٹورز پر جو کھانے پینے کی چیزیں ہیں ان کی تاریخ استعمال میں اضافے کے لئے ان میں چکنائیاں اور دوسرے محلول ڈالے جاتے ہیں جو اس چیز میں ذائقے یا توانائی میں تبدیلے کا بائث نہیں بنتے۔یورپ میں بعض دفعہ اس چیز پر ذکر نہیں ہوتا کہ نباتاتی ہیں یا حیوانی۔ اگر حرام جانور سے ہوں تو کیا ان کا استعمال جائز ہے؟ اگر بالکل ذکر نہ ہو تو کیا استعمال جائز ہے؟ نوٹ: روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ اور بیکری کی اکثر چیزوں میں پائے جاتے ہیں۔

    سوال:  اکثر جنرل سٹورز پر جو کھانے پینے کی چیزیں ہیں ان کی تاریخ استعمال میں اضافے کے لئے ان میں چکنائیاں اور دوسرے محلول ڈالے جاتے ہیں جو اس چیز میں ذائقے یا توانائی میں تبدیلے کا بائث نہیں بنتے۔یورپ میں بعض دفعہ اس چیز پر ذکر نہیں ہوتا کہ نباتاتی ہیں یا حیوانی۔ اگر حرام جانور سے ہوں تو کیا ان کا استعمال جائز ہے؟ اگر بالکل ذکر نہ ہو تو کیا استعمال جائز ہے؟ نوٹ: روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ اور بیکری کی اکثر چیزوں میں پائے جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 24583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1716=1716-12/1431

    اگر یقین اور شرعی تحقیق سے معلوم ہو کہ کھانے پینے کی چیزوں میں حرام جانوروں کی چکنائیاں ڈالی جاتی ہیں تو ان کا کھانا، ناجائز ہوگا، ورنہ محض شک کی بنا پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند