• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23441

    عنوان: میں اپنے کلائنٹ(مئوکل ) کے ساتھ جو بزرگ ہیں، تھا ۔ انہوں نے شراب خریدی ، میں نے اس بزرگ کو عزت دینے کی خاطر وہ شراب کی بوتلیں اٹھالی، اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا مجھے اس کا کفاہ اداکرنا پڑے گا؟ اگر ہاں! تو کیا اور کتنا؟

    سوال: میں اپنے کلائنٹ(مئوکل ) کے ساتھ جو بزرگ ہیں، تھا ۔ انہوں نے شراب خریدی ، میں نے اس بزرگ کو عزت دینے کی خاطر وہ شراب کی بوتلیں اٹھالی، اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا مجھے اس کا کفاہ اداکرنا پڑے گا؟ اگر ہاں! تو کیا اور کتنا؟

    جواب نمبر: 23441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1018=1018-7/1431

    صورتِ مسئولہ میں کفارہ یہ ہے کہ توبہ استغفار کیجیے اگرچہ آپ کی نیت بزرگ کو عزت دینے کی تھی لیکن تبعاً وضمناً شراب کی عزت وعظمت لازم آئی، کم من شيء یثبت تبعًا الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند