• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37423

    عنوان: کمیشن

    سوال: اسلام میں کمیشن جائز ہے یا نہیں ؟ اور اگر جائز ہے تو یکطرفہ یا دونوں طرف سے لے سکتے ہیں؟ایک عالم دین نے بتایا تھا کہ ایک طرف سے لینا جائز ہے۔ آپ وضاحت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 37423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 522-255/L=4/1433 کمیشن سے اگر آپ کی مراد ”دلالی“ کی اجرت ہے تو یہ جائز ہے اور جس طرح یہ ایک طرف سے جائز ہے اسی طرح دونوں طرف سے بھی جائز ہے بشرطیکہ دلال دونوں کے لیے عمل کرے اور جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام نہ لے۔ لو سعی الدلال بینہما وباع المالک بنفسہ ینظر إلی العرف إن کانت الدلالة علی البائع فعلیہ وإن کانت علی المشتري فعلیہ وإن کانت علیہما فعلیہما (شرح منظومہ ابن وہبان: ۲/۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند