• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24456

    عنوان: ٹی وی کیبل (ڈش) کنکشن دینا اور اس کا بزنس کرناکیساہے؟ٹی وی کیبل کا کنکش دے کر پیسے کمانا کیسا ہے؟اس میں سب بے حیائی کے چینل بھی آتے ہیں جن کو دیکھنا صحیح نہیں ہے، آپ مہربانی کرکے بتائیں کہ ٹی وی کیبل کنکش دینا اور اس کا بزنس کرنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: ٹی وی کیبل (ڈش) کنکشن دینا اور اس کا بزنس کرناکیساہے؟ٹی وی کیبل کا کنکش دے کر پیسے کمانا کیسا ہے؟اس میں سب بے حیائی کے چینل بھی آتے ہیں جن کو دیکھنا صحیح نہیں ہے، آپ مہربانی کرکے بتائیں کہ ٹی وی کیبل کنکش دینا اور اس کا بزنس کرنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1230=970-8/1431

    ٹی وی آلہٴ لہو ولعب ہے، بے حیائی اور فحاشی کی اشاعت کا ذریعہ ہے، خود اس کا دیکھنا ناجائز ہے اور دوسروں کے لیے دیکھنے کا انتظام کرنا تعاون علی الاثم میں داخل ہے، پس ڈش کنکشن دینا گناہ کا عمل ہوا، لہٰذا اس سے پیسے کمانا اور ذریعہ آمدنی بنانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند