• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12428

    عنوان:

     کیا مستور عورت کا دیکھنا بھی بد نظری کے گناہ میں آئے گا جب کہ صرف آنکھیں ہی کھلی ہوں؟

    سوال:

     کیا مستور عورت کا دیکھنا بھی بد نظری کے گناہ میں آئے گا جب کہ صرف آنکھیں ہی کھلی ہوں؟

    جواب نمبر: 12428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 688=646/ب

     

    اگر کپڑا یا برقعہ ایسا چست ہو کہ بدن کی ساخت وبناوٹ نظر آتی ہو تو اس کی طرف دیکھنا درست نہیں۔ وفي التبیین: قالوا: لا بأس بالتأمل في جسدھا وعلیھا ثیاب ما لم یکن ثوب یبیّن حجمھا فلا ینظر إلیہ حینئذٍ؛ لقولہ علیہ السلام: من تأمل خلف امرأة وزأي ثیابھا حتی تبیّن لہ حجم عظامھا لم یرح رائحة الجنة الخ أقول: ومفادہ: أن روٴیة الثوب بحیث یصف حجم العضو ممنوعة ولو کثیفًا لا تری منہ البشرة (شامي: ۹/۵۲۶، فصل في النظر والمس، کتاب الحظر والإباحة مطوعة زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند