• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 64814

    عنوان: کیا ٹی وی کے اشتہار میں کام کرنا جائز ہے؟

    سوال: میرے ایک کزن نے ٹی وی میں ایک بسکٹ کے اشتہار میں کام کیا ، ٹی وی والوں نے اس سے پچاس ہزار روپئے بھی دیئے ایکٹنگ کرنے کے لیے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ٹی وی کے اشتہار میں کام کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس سے ہونے والی کمائی کو استعمال کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 64814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 539-430/D=7/1437 ٹی وی آلہٴ لہو ولعب اور بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے اس کے اشتہار میں (خواہ بسکٹ کا ہو) کام کرنا مکروہ ہے، اور اگر ایکٹنگ ناچ گانے پر مبنی ہے تو مکروہ تحریمی ہے اس کی کمائی کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند