• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174895

    عنوان: میوچول فنڈ میں جاب کرنا

    سوال: میرا تعلق میوچل فنڈ انڈسٹری سے ہے۔میرا کام یہ ہے کہ جب کوئی سودا ہوتا ہے بونڈز وغیرہ میں تو مجھے اس کی ادائیگی اور وصولی کو یقینی بنانا ہوتا اور فریق پارٹی کو بروقت پیمنٹ کرنی ہوتی ہے بینک سے۔ اور جب کسی بونڈ پر سود کی رقم واجب الادا ہوتی یے تو اس کا بھی ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے۔ کیا میری کمائی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 174895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:235-189/SD=4/1441

    آپ نے لکھا ہے کہ جب کوئی بونڈ ز وغیرہ میں سودا ہوتا ہے، تو آپ کو اس کی ادائے گی اور وصولی کو یقینی بنانا ہوتا ہے اور کسی بونڈ پر سود کی رقم واجب الاداء ہوتی ہے، تو اس کا ریکارڈ رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے، اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ میوچل فنڈ سے آپ کا براہ راست تعلق ہے اور اس میوچل فنڈ میں سودی لین دین کا معاملہ ہوتا ہے ، لہذا ایسے میوچل فنڈ میں ملازمت کرنا بالخصوص جس ملازمت میں سودی لین دین کا براہ راست رکارڈ رکھنے کی ذمہ داری ہو اور خلاف شرع کاروبار کے بنیادی کاموں میں شرکت ہو ؛ ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند