• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151338

    عنوان: حلال وحرام دونوں طرح كا كام كرنے والی كمپنی میں ملازمت

    سوال: میں یورپ میں ایک کمپنی میں نوکری کرتا ہوں، کمپنی میں حلال اشیاء کے کاروبار کے ساتھ ساتھ حرام اشیاء کا کاروبار بھی ہوتا ہے۔ میں کمپنی کے حلال کام کے ڈپارٹمنٹ (شعبہ) میں کام کرتا ہوں اور حرام کام کے شعبہ سے میرا تعلق بالکل نہیں ہوتا۔ موجودہ حالات میں اس کمپنی کے علاوہ کئی اور کام مجھے ملنا مشکل ہوگا۔ کیا اِسی کمپنی میں میرے لیے نوکری کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 151338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1198-1166/L=9/1438

    اگر آپ کی ملازمت حلال کاروبار کے شعبہ میں ہے تو فی نفسہ اس ملاز مت میں قباحت نہیں ،کرسکتے ہیں؛تاہم ایسی جگہ ملازمت کرنا جہاں دونوں طرح کے کاروبار(حلال وحرام)ہوتے ہوں وہاں ملازمت کرنا مناسب نہیں،اس لیے اگر کوئی اور جگہ ملازمت مل جائے تو اس کو ترک کردیں؛لیکن جب تک کوئی دوسری ملازمت نہ ملے اس کوجاری رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند