• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600126

    عنوان:

    كیا لیڈی ڈاكٹر كی ہدایت اور نگرانی میں ورزش كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    میرے پیر کا ایکسڈنٹ ہوا تھا ،ایکسڈنٹ کی وجہ سے میرا ایک پیر چھوٹا ہوگیا تھا اور وہ پیر کمزور بھی ہی مجھے اس پیر کی ورزش کے لیے اور اپنا وزن کام کرنے کے لیے اور ڈاکٹر نے میرے لیے ورزش ضروری قرار دیا ہے تو کیا میں ایسی جگہ جا سکتا ہو جہاں لڑکیاں ڈاکٹر ہو لیکن ان کا داخل میری ورزش مِیں نہیں ہوگا لیکن ورزش کیسے کرتے وہ لوگ بتائیں گے اور نظروں کی حفاظت شاید نہیں ہو پائے گی اور گانے بھی بنتے ہیں وہ کبھی کبھار لیکن میں اپنا ہیڈفون لگاکر گانے سے بچ سکتا ہوں اور لڑکی ڈاکٹر ہر وقت سامنے نہیں رہتی۔ میں کیا کرو ں ؟آپ جلد بتا دیجئے ۔

    جواب نمبر: 600126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 87-53/B=02/1442

     صورتِ مذکورہ میں اگر آپ گانے سے بچ سکتے ہیں اورڈاکٹرنی سے بھی اپنی نگاہ بچا سکتے ہیں تو وہاں جاکر ورزش کرنے کی اجازت ہے ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند