• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156294

    عنوان: كمپنی كی دوا لكھنے پر دعوت كھانا؟

    سوال: میں بچوں کا ڈاکٹر ہوں،بچوں کے علاج کے سلسلے میں ہم کسی بھی کمپنی کی دوائی لکھتے ہیں اس کمپنی کو اس سے نفع حاصل ہو تا ہے ۔اس دوائی لکھنے کے عوض کیا ہم اس کمپنی سے کتابیں،وارڈ کے لیے سامان مریضوں کیلئے کوئی چیز لے سکتے ہیں؟ کمپنی اپنی دوائی کی تشہیر کے لیے اور دوائی لکھوانے کے لئے ہم کو کھانا کھلاتی ہے کیا یہ کھانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:235-165/sn=3/1439

    مریض کے لیے مناسب دوائیں لکھنا یہ آپ کی ذمے داری اور منصبی فریضہ ہے؛ لہٰذا آپ مریض کے لیے دوا لکھ کر دوا ساز کمپنی کے حق میں کوئی قابل اجرت کام انجام نہیں دے رہے ہیں؛ اس لیے صورت مسئولہ میں آپ کے لیے دوا لکھنے کے بدلے میں کمپنی سے گفٹ وغیرہ کے عنوان سے بہ طور معاوضہ رقم یا سامان لینا شرعاً جائز نہیں، نیز کھانا کھانے سے بھی احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند