• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42777

    عنوان: ویڈیو كی آمدنی

    سوال: یہاں پر ایک مسئلہ پر اختلاف ہے کہ بیانات کی ویڈیو بنانا جائز ہے یا نہیں اور اس ویڈیو کی آمدنی حلال ہو گی یا حرام ؟ اور کسی بھی دنیا کے فنکشن تقریب- کی ویڈیو کی آمدنی حلال ہو گی یا حرام ؟

    جواب نمبر: 42777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6-8/L=1/1434 ”ویڈیو“ میں چونکہ جاندار کی تصویر کیچ کی جاتی ہے اس لیے بیانات یا کسی بھی دنیا کے فنکشن (تقریب) کی ویڈ؛یو بنانا جائز نہیں اور اس سے حاصل آمدنی بھی حلال نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند