• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57290

    عنوان: میں نے اپنا میڈیکل فارمسٹ کا لائسنس کرایہ پر دیا ہے جب کہ قانوناً مجھے موجود رہنا ضروری ہے مگر(۱)میری نوکری دوسری ہے اس لیے میں موجود نہیں رہ سکتا میڈیکل پر۔ (۲)جو وہاں موجودرہتا ہے وہ مجھ سے زیادہ ماہر ہے میڈیکل شاپ میں۔ (۳)میری موجودگی ہو تو کرایہ بیس ہزار تک ہوتا ہے مگر میں نہیں بیٹھوں گا اس شرط پر صرف پانچ ہزار لے رہا ہوں۔ (۴)میری نوکری میں اس لائسنس کا دخل نہیں ہے۔ مجھے چار سال ڈگری لینے پر وہ لائسنس ملا ہے اگر میں اس کو اس طرح استعمال نہ کروں تو وہ میرے فائدہ کا نہیں۔ مگر میری تعلیم سے مجھے نوکری مل گئی ہے۔ (۵)میں نے آفیسر سے کہا ہے میں بیٹھوں گا (جھوٹ ، اللہ ہماری مغفرت کرے)مگر میں نہیں بیٹھ سکتا نوکری کی وجہ سے۔ پیسہ لینے جاتا ہوں تب پندرہ بیس منٹ آدھا گھنٹہ بیٹھ جاتا ہوں مہینے میں۔مجھے بتائیں کہ:(۱)کیا یہ پیسہ مجھے استعمال کرنا جائز ہے؟ (۲)نجی ضروریات میں استعمال کرسکتا ہوں یا دوسری ضروریات میں؟ (۳)غریب رشتہ دار پر خرچ کرسکتا ہوں؟ (۴)یا لائسنس نکال لوں واپس؟

    سوال: میں نے اپنا میڈیکل فارمسٹ کا لائسنس کرایہ پر دیا ہے جب کہ قانوناً مجھے موجود رہنا ضروری ہے مگر(۱)میری نوکری دوسری ہے اس لیے میں موجود نہیں رہ سکتا میڈیکل پر۔ (۲)جو وہاں موجودرہتا ہے وہ مجھ سے زیادہ ماہر ہے میڈیکل شاپ میں۔ (۳)میری موجودگی ہو تو کرایہ بیس ہزار تک ہوتا ہے مگر میں نہیں بیٹھوں گا اس شرط پر صرف پانچ ہزار لے رہا ہوں۔ (۴)میری نوکری میں اس لائسنس کا دخل نہیں ہے۔ مجھے چار سال ڈگری لینے پر وہ لائسنس ملا ہے اگر میں اس کو اس طرح استعمال نہ کروں تو وہ میرے فائدہ کا نہیں۔ مگر میری تعلیم سے مجھے نوکری مل گئی ہے۔ (۵)میں نے آفیسر سے کہا ہے میں بیٹھوں گا (جھوٹ ، اللہ ہماری مغفرت کرے)مگر میں نہیں بیٹھ سکتا نوکری کی وجہ سے۔ پیسہ لینے جاتا ہوں تب پندرہ بیس منٹ آدھا گھنٹہ بیٹھ جاتا ہوں مہینے میں۔مجھے بتائیں کہ:(۱)کیا یہ پیسہ مجھے استعمال کرنا جائز ہے؟ (۲)نجی ضروریات میں استعمال کرسکتا ہوں یا دوسری ضروریات میں؟ (۳)غریب رشتہ دار پر خرچ کرسکتا ہوں؟ (۴)یا لائسنس نکال لوں واپس؟

    جواب نمبر: 57290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 352-360/L=4/1436-U مذکورہ بالا صورت میں اگر آپ میڈیکل پر نہیں بیٹھتے ہیں تو محض لائسنس دینے کی وجہ سے آپ کے لیے رقم لینا جائز نہیں، اس میں جھوٹ اور غرر کے ساتھ ملکی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔ ================ نوٹ: جواب درست ہے لائسنس سے فائدہ اٹھانے کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ سرمایہ لگاکر پاٹنر شپ میں دکان کھول لیں اور حسب صواب دید نفع کا تناسب باہم طے کرلیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند