• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30928

    عنوان: میں سرکاری ملاز م ہوں اور یہ ملازمت چھوڑکر بینک میں پروبیشنر(عارضی) آفیسر کے حیثیت سے کام کرنا چاہتاہوں، کیا بینک میں کام کرنا درست ہے؟

    سوال: میں سرکاری ملاز م ہوں اور یہ ملازمت چھوڑکر بینک میں پروبیشنر(عارضی) آفیسر کے حیثیت سے کام کرنا چاہتاہوں، کیا بینک میں کام کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 30928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):488=488-3/1432 سرکاری ملازمت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ بینک کی ملازمت بھی تو خالص طیب اور پاکیزہ نہیں ہے، بینک میں سود لکھنے پڑھنے سودی حساب کتاب کرنے اور سود پر گواہی دینے وغیرہ کا کام درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند