• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46182

    عنوان: مسجد کی بجلی کا استعمال گھر میں کرنا

    سوال: میرا سوال سرکاری یعنی پولس محکمہ کے بارے میں ہے، ہمارے محکمہ کے امام کے دو بھائی بھی ملازم ہیں اور سرکار نے اس کو کوارٹر بھی دیا ہے ، کیا وہ مسجد کی بجلی گھر کے لیے مفت استعمال کرسکتے ہیں؟ تنخواہ بھی اور جیسے لیتے ہیں؟ ایک خطیب ہے اور باقی دو بھائی نائبین ہیں، مجھے بہت تفصیل چاہئے دلیل کے ساتھ ؟گستاخی کے لیے معافی چاہتاہوں؟

    جواب نمبر: 46182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 979-762/H=8/1434 اگر قانوناً ممنوع ہو تو مسجد کی بجلی کا استعمال گھر میں کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند