• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58663

    عنوان: نقصان سے بچنے كے لیے چوہے مارنا

    سوال: ہمارے گھر چوہے بہت رہتے ہیں اور نقصان بھی بہت زیادہ کرتے ہیں ، دین کی کتاب تک کتر ڈالتے ہیں ، اگر چوہے دان میں پکڑ کر چھوڑ دوں تو پھر آجاتے ہیں ، میں انہیں ایک کھانے والا ” چوہے مار دوا‘(poison rat kill) ڈال کر مارتاہوں، اس سے یہ تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں ، کیا اس طرح انہیں مارنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 58663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 370-335/Sn=6/1436-U تنگ کرنے کی بنا پر مذکور فی السوال طریقے پر ”چوہا“ مارنا شرعاً درست ہے وجاز قتل ما یضر منہا ککلب عقور وہرّة تضر الخ (درمختار مع الشامي: ۱۰/۴۸۲، مسائل شتی، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی محمودیہ (۱۸/۲۷۵،ط: ڈابھیل) ============== جواب درست ہے؛ ا لبتہ چوہوں کو مارنے کا کوئی اور طریقہ ہو جس سے چوہے آسانی سے مرجائیں تو وہ طریقہ اختیار کرنا بہتر ہوگا، وکل طریق أدی الحیوان إلی التعذیب أکثر من اللازم لإزہاق الروق فہو داخل في النہی ومامور بالاجتناب عنہ․ (تکملة فتح الملہم: ۳/۵۴۰) (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند