• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171620

    عنوان: موبائل سوفٹ ویئر ڈیوائسز کا کاروبار

    سوال: کیا کہتے ہیں مفتیانِ کرام اس بارے میں کہ ایک کمپنی موبائل کو رپیئر (ٹھیک) کرنے کے لئے ایک ڈیوائس بناتی ہے۔ مطلب جس سے موبائل ٹھیک کئے جاتے ہیں اور اس ڈیوائس کو سیل کرتی ہے اور اس سے پیسے کماتی ہے جبکہ دوسری طرف موبائل بنانے والی کمپنی یہ چاہتی ہے کہ جو موبائل وہ سیل کر رہی ہے اس کو ٹھیک کروانے کے لئے اس کے ہی کسٹمر سروس سینٹر پر آیا جائے تاکہ موبائل بنانے والی کمپنی کمائی کر سکے۔ اور یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ موبائل بنانے والی کمپنی (سام سنگ وغیرہ) کا کسٹمر سینٹر بھی ہر شہر میں موجود نہیں ہوتا تو کیا کوئی دوسری کمپنی ایسی ڈیوائسز بنا سکتی ہیں جس سے وہ موبائل کو ٹھیک کیا جائے اور وہ اس ڈیوائس کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیتے ہیں۔ اور کیا اس ڈیوائس کو بیچنا ٹھیک ہے؟ اور اس سے ہونے والی کمائی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 171620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1332-1195/L=12/1440

    اگر کوئی دوسری کمپنی ڈیوائس بناکر اس کو فروخت کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، موبائل وغیرہ ٹھیک کرنے کا ڈیوائس بنانا صرف موبائل بنانے والی کمپنی کا ہی حق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند