• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154304

    عنوان: کیا فور وھیلر گاڑیوں کا شوروم کھولنا جائز ہے ؟

    سوال: حضرت جی، کیا فور وہیلر گاڑیوں کا شوروم کھولنا جائز ہے ؟ کیو ں کہ گاڑ ی سب کی سب نقد نہیں بکتی، کچھ لون پر بکتی ہے تو سودی کاروبار شامل ہوتا ہے، تو کیا یہ کاروبار کرنا جائز ہے ؟ براہ کرم، تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1269-1048/D=1/1439

    جی ہاں جائز ہے خود سودی لین دین سے بچنے کی کوشش کریں۔

    اگر دوسرا شخص یعنی گراہک بینک سے لون لیتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا اور گراہک خود سود اور رقم کی ادائیگی بینک کو کرے گا اس سے آپ کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔

    اور اگر آپ خود قسطوں پر فروختگی کرتے ہیں تو ادھار کی وجہ سے قیمت میں جو اضافہ کریں گے وہ سود نہیں ہوگا بشرطیکہ خریدار کو معاملہ کرتے وقت واضح کردیا جائے کہ یہ گاڑی ۳/ سال کی قسطوں میں قیمت ادا کرنے کی صورت میں اتنے میں پڑے گی، مطلب یہ کہ مجموعی قیمت متعین ہوجائے پھر کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے مزید کوئی اضافہ نہ کیا جائے تو یہ صورت جائز ہے۔

    نوٹ: اگر اشکال کی وجہ کچھ اور ہے تو اسے واضح کرکے لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند