• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149750

    عنوان: املاک وغیرہ کا بیمہ کرنے والی کمپنی میں کسی مسلمان کا ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: املاک وغیرہ کا بیمہ کرنے والی کمپنی میں کسی مسلمان کا ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ واضح ہو کہ بعض کمپنیاں املاک کے ساتھ لائف انشورینس بھی کرتی ہیں اور بعض صرف املاک کا بیمہ کرتی ہیں۔ تو کیا کوئی مسلم صرف املاک کا بیمہ کرنے والی کمپنی میں ملازمت کر سکتا ہے ؟ جبکہ ان مسلم ملازمین کے بیان کے مطابق ان کی تنخواہ میں سودی رقم کا قطعی دخل نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 149750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 827-787/M=7/1438

    املاک وغیرہ کا بیمہ کرانا شرعاً قمار (سٹہ) کے دائرے میں آتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو املاک کا بیمہ کرنے والی کمپنی میں بھی ملازمت سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند