• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146274

    عنوان: غیروں کے تہواروں پر تحفہ دینا؟

    سوال: ایم ایل اے یا منسٹر کے لیے اپنے علاقہ کے ہندوٴں کو ان کے تہوار مثلاً دیوالی، ہولی وغیرہ میں تحفہ وغیرہ دینا شرعاً کیسا ہے؟ حالانکہ ان کے اوپر بحیثیت ایم ایل اے یا منسٹری ان لوگوں کو تحفہ دینا قانوناً ضروری نہیں ہے۔ مدلل جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 142-150/Sd=3/1438

     

    غیر مسلموں کے مذہبی تہوار ، مثلاً: دیوالی ، ہولی وغیرہ کے موقع پر کسی مسلمان کے لیے تحفہ وغیرہ دینا صحیح نہیں ہے ، اس میں ایک گونہ اُن کے مذہبی تہوار کی حمایت ہے۔ والإعطاء بسام النیروز والمہرجان لا یجوز، أي الہدایا باسم ہٰذین الیومین حرام۔ (الدر المختار ۱۰/۴۸۵زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند