• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41297

    عنوان: مریض بھیجنے پر ڈاكٹر كی طرف سے ہدیہ

    سوال: میں نے ایک مریض کو سرجری کے لئے سرجری اسپتال میں بھیجا اور میں نے اس سے یہ بھی کہا کہ اس کے علاج میں جو خرچ ہو اس سے کم خرچ میں اس کا علاج کر دینا، علاج ہونے کے بعد اس ڈاکٹر نے مجھے کچھ پیسے دئیے میں نے لینے سے انکار کیا، اس ڈاکٹر نے کہا کہ یہ پیسے اپنی خوشی سے آپ کو دے رہا ہوں اور میں نے مریض کے پیسے بھی کردئیے ہیں ، کیا یہ پیسے میرے لئے جائز ہیں؟

    جواب نمبر: 41297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1576-1063/H=10/1433 آپ نے لینے سے انکار کریا اچھا کیا، آپ کو وہ پیسے لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند