• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41467

    عنوان: بنک کی نوکرے کرنے والے جماعتی بھائی کے گھر دعوت میں کھانا

    سوال: بینک میں منیجر کی نوکری کرنے والے بھائی جنکی آمدنی کی اور کوئی صورت نہیں ہو وہ اگر آنے والی جماعت کی دعوت کریں یا تین دن یا چالیس دن یا چار ماہ میں ساتھ چل رہے ہوں اور ساتھیوں کی دعوت اپنے پیسے سے کریں یا رمضان میں مسجد وار جماعت کی افطار کی دعوت کریں تو مذکورہ تمام صورتوں میں دعوت قبول کرنا اور کھانا کیسا ہے جائز یا ناجایز ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 41467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1713-1367/B=11/1433 اگر یقینی طور پر معلوم ہے کہ منیجر کے پاس بینک سے ملی ہوئی رقم کے علاوہ اور کوئی رقم نہیں ہے تو ایسے شخص کے یہاں جماعت والوں کو دعوت کھانا جائز نہیں۔ وہ دعوت کرے تو کوئی عمدہ حیلہ ظاہر کرکے قبولیت سے معذرت کردیں، جماعت میں اگر افطار کی دعوت کرتا ہے تو اس میں بھی دعوت کھانا اور اس کے مال سے افطار کرنا جائز نہیں۔ یا تو صاف کہہ دیں کہ آپ کی دعوت سے ہم بچنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ اسے عبرت ہو، یا پھر کوئی حیلہ کرکے بچنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند