• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149669

    عنوان: ویڈیو بیانات كے بارے میں

    سوال: آج کل انٹرنیٹ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اسلامی معلومات پھیل رہی ہیں، ویڈیو بیانات ہمارے بھائیوں کے لیے معاون ہوتے ہیں تو شریعت کی روشنی میں اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟کیا یہ سب رک دیا جانا چاہئے؟

    جواب نمبر: 149669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 665-630/B=7/1438

    ان کاموں میں چونکہ تصویر کا بنانا بھیجنا اور دیکھنا بھی قصدا پایا جاتا ہے اور شریعت اسلام میں یہ چیزیں ممنوع ہیں، اس لیے ہم مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

    --------------------

     اور صرف آڈیو بیانات پر اکتفاء کرنا چاہیے۔(ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند