• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59320

    عنوان: عمل ومحنت کے بغیر لیا جانے والا کمیشن

    سوال: آج ہر جگہ میڈکل فیلڈ میں کمیشن کا لینا دینا جسے میڈیکل لائن میں CUT کہتے ہیں ، عام ہوگیاہے ، زیادہ تر ڈاکٹر جو آپنے مریضوں کو جس تشخیص سینٹر میں بھی ٹیسٹ کرانے ، میڈیکل اسٹور میں دوائی لینے یا اسپتال میں ایڈمیٹ (بھرتی )کرنے بھیجتے ہیں وہاں سے انہیں کمیشن ملتی ہے، اس کمیشن کے بارے میں مریضوں کو پتا نہیں ہوتاہے ، اس کمیشن کا لینا اور دینا کیسا ہے ، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 738-742/N=9/1436-U یہ کسی قابل اجرت عمل ومحنت کے بغیر لیا جانے والا کمیشن ہے، اس کا لین دین جائز نہیں، کتب فقہ اور اکابر کے فتای سے یہی معلوم ہوتا ہے (دیکھئے: درمختار مع الشامی ۹: ۱۳۰-۱۳۲ مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، درر الحکام شرح مجلة الاحکام ۱:۵۰۲، فتاوی رشیدیہ ص۵۵۸، امداد الفتاوی ۴:۱۴۰، ۱۴۱، ۳: ۴۱۰، فتاوی دارالعلوم دیوبند ۱۷: ۳۵۴)، نیز فتاوی قاضی میں بھی اس طرح کے کمیشن کو ناجائز قرار دیا گیاہے (فتاوی قاضی ص ۲۲۳، ۲۲۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند