• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11114

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورتوں اور مردوں کو اسلام میں مندرجہ ذیل جسمانی اعضا چھیدوانے کی اجازت ہے یا نہیں: (۱)کان (۲)ناک (۳)ہونٹ (۴)ناف، اور دیگر اعضاء؟ جائز و ناجائز کے حوالہ جات مرحمت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 274=274/م

    مذکورہ جسمانی اعضاء مردوں کو چھدوانا جائز نہیں، عورتوں کے لیے صرف کان، ناک چھدوانے کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند