• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13869

    عنوان:

    میں کیبل ٹی وی نیٹ ورک میں بطور مینیجر کے کام کرتا ہوں۔ میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کو اسلام کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میں کیبل ٹی وی نیٹ ورک میں بطور مینیجر کے کام کرتا ہوں۔ میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کو اسلام کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 13869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 959=959/م

     

    آپ کا موجودہ کام حرمت یا کراہت سے پاک نہیں، آپ کسی حلال وطیب کام کی تلاش بسیار جاری رکھیں، جب حلال ذریعہ معاش کا نظم ہوجائے تو موجودہ کام فوراً ترک کردیں، اللہ سے دعا بھی کریں اور گناہ کے کام سے توبہ واستغفار بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند