• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17716

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی مدینہ میں مقیم ہیں وہاں پر انھوں نے اپنا ذاتی فوٹو اسٹوڈیو کھولا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اسلام میں فوٹو گرافی کرنا حرام ہے لیکن مکہ اور مدینہ میں غیر مسلم کا داخلہ منع ہے۔ پھر وہاں پر پاسپورٹ او رلائسنس کے لیے فوٹو اتارنا لازمی ہے۔ کیا اس صورت میں میرے بھائی کا فوٹو گرافی کرنا جائز ہوگا؟اور اس دکان سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمارے لیے جائز ہوگی؟ میرے بھائی نے وہاں کے علماء سے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کی اجازت دی۔ آپ کیا فرماتے ہیں جلد سے جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1982=1572-12/1430

    اسلام میں فوٹوگرافی حرام ہے، جیسا کہ آپ کو بھی معلوم ہے۔ البتہ بوقت ضرورت تصویر کھنچوانے کی اجازت ہے، نیز اس وقت تصویر لینا بھی جائز ہے، لیکن فوٹو اسٹوڈیو کھولنے کے بعد اس میں ہرطرح کے لوگ آنے شروع ہوجائیں گے اور گناہ سے بچنامشکل ہوجائیگا، اس لیے آپ اپنے بھائی کو مشورہ دیں کہ وہ فوٹو اسٹوڈیو کھولنے کے بجائے کوئی اور جائز تجارت شروع کریں جس کی آمدنی بلاشبہ حلال ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند