• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 31124

    عنوان: شاذیہ حج پر جانے والی ہے، اس دوران ماہواری کی وجہ سے پریشانی نہ ہو ، اس لیے ماہواری کی تاریخ آگے کرنے کے لیے کیا کوئی دوا استعمال کرسکتی ہے؟

    سوال: (۱) شاذیہ حج پر جانے والی ہے، اس دوران ماہواری کی وجہ سے پریشانی نہ ہو ، اس لیے ماہواری کی تاریخ آگے کرنے کے لیے کیا کوئی دوا استعمال کرسکتی ہے؟(۲) کیا حج /عمرہ میں مرد کے سارے بال پورا منڈوانا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 31124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 492=377-4/1432 ماہواری کی تاریخ آگے کرنے کے لیے دوا کا استعمال مضر ہوسکتا ہے، اس لیے دوا کا استعمال ضروری نہیں، حالت حیض میں شریعت نے عورت کے لیے رخصت دی ہے، تمام افعالِ حج کے دوران عورت کا پاک رہنا ضروری نہیں، بس طواف کے علاوہ دیگر افعال حج عورت حالت حیض میں انجام دے سکتی ہے، حج میں جانے سے پہلے عورتوں کو چاہیے کہ وہ مسائل حج وعمرہ کا اچھی طرح مطالعہ کرلیں، تاہم اگر کوئی عورت مانع حیض دوا کا استعمال مجبوری کے وقت کرتی ہے تو وہ ان ایام میں پاک شمار ہوگی اور اس کے لیے اس حالت میں طواف کرنا بھی جائز ہوگا۔ (۲) حلق یا قصر مکمل سر کا کرانا چاہیے، تاہم اگر کسی نے چوتھائی سر کا حلق یا قصر کرالیا تو بھی اس کا احرام کھل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند