• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 24392

    عنوان: زید کے پاس تین مکان ہیں ، ایک میں خود رہتاہے اور دو کرائے پر ہیں ایک 100000 /روپئے کے ڈپوزٹ پراور دوسرے 10000/ روپئے کے ڈپوزٹ پر ، زید نے یہ رقم خرچ کردی ہے۔ کیا زید ایک سال کا کرایہ لے کر حج یا عمرہ کرسکتاہے؟

    سوال: زید کے پاس تین مکان ہیں ، ایک میں خود رہتاہے اور دو کرائے پر ہیں ایک 100000 /روپئے کے ڈپوزٹ پراور دوسرے 10000/ روپئے کے ڈپوزٹ پر ، زید نے یہ رقم خرچ کردی ہے۔ کیا زید ایک سال کا کرایہ لے کر حج یا عمرہ کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 24392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1627=1199-8/1431

    ڈپوزٹ پر معاملہ کرنا تو جائز نہ تھا تاہم جو کرایہ طے ہوا، اس پر معاملہ درست ہوگیا، اگر کرایہ دار بخوشی کرایہ رقم پیشگی دیدیں اور آپ اس سے حج یا عمرہ کرلیں تو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند