• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170246

    عنوان: پاکستان سے عمرہ کے لئے جانا۔ لیکن پہلا عمرہ مسجد عائشہ سے کرنا

    سوال: میرے بھائی اپنی فیملی بیوی اور بچوں کے ساتھ عمرہ پر جا رہے ہیں۔ احرام میں سفر کی مدت زیادہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے ارادہ کیا ہے کہ وہ پہلے ہوٹل میں جاکر تھوڑا آرام کریں گے ۔ پھر مسجد عائشہ جاکر احرام کی نیت پھر عمرہ کریں گے ۔ کیا اس عمل میں کسی قسم کی شرعی پابندی تو نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 170246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 893-753/B=09/1440

    ہندو پاک سے عمرہ کے لئے ہوائی جہاز سے جانے والوں کو اپنے یہاں کے ایئرپورٹ سے احرام باندھ لینا چاہئے۔ یا قرن المنازل سے پہلے احرام باندھ لینا چاہئے۔ اگر نہیں باندھا اور ہوٹل میں جاکر ٹھہر گیا پھر مسجد عائشہ سے احرام باندھا تو اس پر ایک دَم واجب ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں بغیر احرام داخل ہونا ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند