• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 28168

    عنوان: ایک آدمی سعودیہ کے شہر ریاض میں رہتاہے اور اس کے کچھ رشتہ دار مکہ میں رہتے ہیں۔ اب اگر وہ آدمی اپنے رشتہ داروں سے ملنے مکہ جاتاہے تو کیا وہ احرام کرکے میقات سے گذرے گا جب کہ اس کا عمرہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟

    سوال: ایک آدمی سعودیہ کے شہر ریاض میں رہتاہے اور اس کے کچھ رشتہ دار مکہ میں رہتے ہیں۔ اب اگر وہ آدمی اپنے رشتہ داروں سے ملنے مکہ جاتاہے تو کیا وہ احرام کرکے میقات سے گذرے گا جب کہ اس کا عمرہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 28168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 92=90-1/1432

    مکہ مکرمہ کسی بھی مقصد سے جائے گا تو میقات پر احرام باندھنا ضروری ہے، ورنہ اس پر دم واجب ہوجائیگا، خانہٴ کعبہ کا احترام ہرایک کے لیے ضروری ہے، عمرہ کا احرام باندھے اور مکہ مکرمہ پہنچ کر پہلے عمرہ کرے، اس کے بعد رشتہ دار سے ملاقات کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند