• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 175200

    عنوان: جس پر حج فرض نہیں كیا وہ حج بدل كرسكتا ہے؟

    سوال: ایک حافظ صاحب ہیں جن پر حج فرض نہیں ہے تو کیا وہ دوسرے کے لیے حج بدل ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 320-258/D=04/1441

    بہتر ہے کہ حج بدل پر ایسے شخص کو بھیجا جائے جو اپنا حج فرض ادا کر چکا ہو، ایسے شخص کو بھیجنا جس نے اپنا حج نہیں کیا اور اس پر حج فرض بھی نہیں ہے، جائز ہے خلاف اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند