عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 147160
جواب نمبر: 147160
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 309-255/H=3/1438
پہلی بیوی کا بیٹا اگر آپ کے سسر ہی کا بیٹا ہے تو آپ کی ساس اُس کی سوتیلی ماں ہیں اور سوتیلی ماں سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے پس آپ کی ساس اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ حج کو جاسکتی ہیں چونکہ وہ سوتیلا بیٹا ساس کے حق میں محرمِ شرعی ہے اگر وہ بیٹا آپ کے سسر کا بیٹا نہ ہو بلکہ مثلاً سسر کی پہلی بیوی کے پہلے شوہر کا بیٹا ہو تو ایسی صورت میں حکم دوسرا ہوگا اگر ایسا ہو تو اس بیٹے کا کوئی اور رشتہ بھی آپ کی ساس سے ہو تو ا س کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند