• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42911

    عنوان: طواف ودا ترک ہو جانا

    سوال: اگر کوئی خاتون حیض کے سبب طواف زیارت نہ کرسکی اور بڑا جانور دم میں دے کر واپس گئی جس کی وجہ یہ تھی کہ اس کا رکنا ممکن نہ تھا تو کیا اس خاتون پر طواف وداع کے ترک کرنے پر بھی کوئی کفارہ ہوگا یا یہ طواف اس پر سے ساقط ہوگیا۔ (۲) کیا طواف وداع طوافِ زیارت سے قبل ادا ہوسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 42911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 3-13/D=2/1434 طواف زیارت حج کے ارکان میں سے ہے اسے چھوڑدینے سے حج ادا نہیں ہوا اس کی قضا واجب ہے، بڑے جانور کے ذریعہ دم دیدینے سے اسکی تلافی نہ ہوگی اور جب تک زندگی میں مکہ آکر طواف زیارت نہ کرے گی شوہر سے ہمبستری جائز نہ ہوگی۔ لہٰذا اولاً طواف زیارت ادا کرنے کی فکر کرے۔ (۲) طواف وداع کاوقت طواف زیارت کے بعد ہے، نیز حیض کے عذر سے اگر طواف وداع چھوٹ گیا تو اس پر دم یا کفارہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند