• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 32735

    عنوان: کیا وہ اپنی بھانجی اور اس کے شوہر کے ساتھ حج کو جاسکتی ہیں؟

    سوال: میری بہن جن کی عمر 54/ سال ہوئی ہے اور بیوہ ہیں، انہوں نے حج کا فارم اپنی بہن کے داماد یعنی بھانجہ داماد اور بھانجی کے ساتھ بھرا ہے، کیا وہ اپنی بھانجی اور اس کے شوہر کے ساتھ حج کو جاسکتی ہیں؟ یا کوئی اور طریقہ ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1239=767-7/1432 بھانجی کا شوہر محرم شرعی نہیں ہے، اس کے ساتھ سفر حج میں جانا جائز نہیں، اگرچہ بھانجی بھی ساتھ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند