• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 46795

    عنوان: منی میں رمی کے بعد رات گذارنا کیسا ہے؟

    سوال: زید نے اپہلے دن رمی کیا ، اس کے بعد طواف و سعی کیا ، اس کے بعد رہائش پہ گیا ، دوسرے دن بھی رہائش سے جاکر رمی کیا ،تیسرے دن بھی کیا تو کیا حکم ہے ؟منی میں رمی کے بعد رات گذارنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 46795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1163-1155/M=10/1434 منٰی میں رمی کے بعد رات گزارنا سنت ہے، صورت مسئولہ میں اگر زید نے پہلے دن کی رمی کرنے کے بعد قیام گاہ پر چلا گیا اور وہیں سے دوسرے اور تیسرے دن بھی رمی کیا اور منٰی میں شب گذاری کو ترک کردیا تو اس نے خلاف سنت اورمکروہ عمل کا ارتکاب کیا مگر اس کی وجہ سے کوئی جرمانہ اس پر لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند