عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 2205
میر ی والدہ مرحوم کی اس دنیا میں عظیم خواہش حج بیت اللہ پر جانا تھی جو پوری نہیں ہوسکی کیونکہ جب ان کی عمر/صحت اس لائق تھی ،اس وقت مالی طور پر میں اس قابل نہیں تھا ۔ جب اللہ تعالی نے مجھے اس قابل بنایا تو وہ نہایت کمزرو ہوچکی تھیں اور اسی حالت میں پچھلے سال اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ آپ سے میر ا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسا عمل ہے جس سے میری والدہ مرحوم کی روح کو حج شریف کا پورا ثواب پہنچا یا جاسکے ؟ برا ہ کر م، میری رہ نمائی فر مائیں ۔
جواب نمبر: 220511-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 552/ ل= 552/ ل
آپ اپنی والدہ مرحومہ کے نام سے حج کرکے اس کا ثواب اپنی والدہ کو پہنچاسکتے ہیں البتہ اس بات کا خیال رہے کہ اگر آپ نے حج نہیں کیا ہے تو آپ پہلے خود اپنی طرف سے حج کریں پھر والدہ کی طرف سے کیونکہ آپ پر حج فرض ہے اور اپنی والدہ کے نام سے جو حج کریں گے وہ نفل ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے والد صاحب اس سال حج پر جانے کا پلان بنارہے ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ میرے حج کرنے سے پہلے حج کرسکتے ہیں کیوں کہ مالی اعتبار سے ان کا انحصار میرے اوپر ہے۔ میں نے ابھی تک حج ادا نہیں کیا ہے صرف مجھے عمرہ کرنے کا موقع ملا ہے چند سال پہلے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
1657 مناظرمیرا سوال احرام سے متعلق ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص عمرہ کے احرام میں غسل کرنا چاتا ہے تو کیا وہ کرسکتاہے؟ اگر کرسکتاہے تو کیا احرام اتارکر غسل کرے گا؟ (۲) کیا حج کے احرام میں غسل کرسکتاہے؟ (۳) اگر کوئی شخص روزگار کے لیئے سعودی آتاہے اور اس کو وہاں جانا ہوتا ہے جہاں اس کا کفیل یا کمپنی ہوتی ہے، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیئے اس کو میقات سے گذرنا پڑتا ہے، کیا میقات سے گذرنا اور جب تک اقامہ نہ بنے تب تک عمرہ نہ کرنا مو جب گناہ ہے؟ (۴) مثال کے طورپر اگر کوئی شخص املاج (شہراکا نام) میں قیام پذیر ہے اور اس شخص نے عمرہ ایک بار بھی نہیں کیا ،اس کو کام سے جدہ آنا جانا ہوتاہے تو جدہ کے راستہ میں اس کو میقات لگتاہے تو ا س کا جانا آناکیساہے؟ کیا اس سے گناہ ہوگا؟ اگر ہوگاتو توبہ یا جرمانہ کیا طریقہ ہے؟
18583 مناظرحج
کمیٹی کے ذریعہ سے حج ادا کرنے جانا جس میں حکومت کرایہ پر انڈیا کے مسلمانوں کو
سبسڈی دیتی ہے درست ہے؟ کیوں کہ حکومت جو خرچ ادا کرتی ہے وہ مسلمانوں کو سہولت دینے
کے لیے ہوتا ہے اور دوسری بات کہ جو پیسہ سبسڈی میں دیا جاتاہے وہ سود کا ہوسکتا
ہے۔ اس لیے برائے کرم وضاحت فرماویں کہ کیایہ اسلامی نقطہ نظر سے جائز ہے یا نہیں؟
کیا حج بدل ادا کرنے کے لیے صرف ایسے شخص کوبھیجنا ضروری ہے جس نے پہلے سے حج کیا ہو یا ہم ایسے شخص کو بھیج سکتے ہیں جس نے حج نہیں کیا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،کیا ایسا شخص حج بدل ادا کرسکتاہے؟ حج کے مہینہ کے دوران نویں سے تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک تکبیر تشریق فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کو صرف ایک ہی مرتبہ پڑھنا ہے یا اس کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ کچھ علماء کرام تین مرتبہ پڑھنے کو بدعت تصور کرتے ہیں جب کہ بہت ساری مساجد میں تین مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟
5979 مناظرمنیٰ مکۃ المکرمۃ کا حصہ ہے یا نہیں؟
1971 مناظرمیری ایک ایڑی میں درد ہوتا ہے، میں نے دونوں پیر میں جوراب (موزے) پہن کرعمراہ ادا کیا، کیا یہ جائز تھا یا مجھے کوئی دم وغیرہ دینا ہوگا؟
1988 مناظرحج کے دوران اگر کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو وہ اپنے فرائض کو کس طرح سے ادا کرے گی؟ از راہ کرم تفصیل سے جواب دیجئے تاکہ حج کے کسی بھی رکن کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے او راس کا حج ادا ہوجائے؟
10453 مناظر