• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 145757

    عنوان: عمرہ میں بچے سے جنابت صادر ہو جائے تو؟

    سوال: میرے لڑکے کی عمر آٹھ سال ہے اُسے اپنے ساتھ عمرہ کے لیے لے جانا ہے، مجھے اس کی نیت کس طرح کرنی ہے؟ اور ضروری مسائل بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 145757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 104-088/D=2/1438

    آٹھ سال کا بچہ عموماً حد تمیز کو پہنچ جاتا ہے، ایسا بچہ نیت اور عمرہ کے دیگر افعال مثلاً احرام باندھنا، طواف کرنا، سعی کرنا خود ہی کرے گا، آپ کا اس کی نیابت کرنا صحیح نہیں، البتہ جہاں ضرورت پڑے آپ اس کی رہنمائی کرتے رہیں اور اگر اس سے کوئی جنابت صادر ہو جائے تو نہ اس پر کوئی جزاء ہے اور نہ آپ پر۔ قال في غنیة الناسک: فالممیز لایصح النیابة عنہ في الاحرام ولا في أداء لأفعال إلا في مالم یقدر علیہ فیحرم بنفسہ ویقضی المناسک کلہا بنفسہ ویفعل کما یفعل البالغ (ص:۱۰۵) وفي الدر: الواجب دم علی محرم بالغ فلا شیٍء علی الصبي (شامي: ۳/۵۷۲) وفي غنیة الناسک: یشرط في وجوب الجزاء ․․․․ العقل فلا یجب علی صبي ومجنون ولا علی ولیہما (غنیة الناسک ص: ۳۱۰) باقی ضروری مسائل کے لیے مطالعہ فرمائیں ”مسائل حج و عمرہ“ کتاب المسائل وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند