• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64267

    عنوان: طواف وغیرہ كرنے كے لیے عورت اپنے ایام بذریعہ دوا مؤخر كرسكتی ہے؟

    سوال: کیا عورت اپنے حیض کے ایام معتادہ سی حیض کو بغرض طواف مخصوص دواؤں سے مؤخر کرسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 64267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 570-570/M=7/1437 شدید ضرورت کے موقع پر عورت ایسا کرلے جب کہ کسی نقصان کا اندیشہ نہ ہو تو مضائقہ نہیں، گنجائش ہے، مفتی عبدالرحیم صاحب لاجپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”اگر عورت کے لیے مانع حیض دوا کا استعمال مضر نہ ہو، عورت اسے برداشت کرسکتی ہو اور اس کا تجربہ بھی ہو تو دوا مانع حیض استعمال کرنے کی صورت میں بھی اختیار کی جاسکتی ہے“۔ (فتاوی رحیمیہ: ۴/۲۱۳، ط: احسان دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند