• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 30178

    عنوان:  (۱) میرے والدین سعودی میں رہتے ہیں ،میں بھی تین سال عمر سے یہاں رہتی ہوں، لیکن چھ مہینے پہلے میری شادی ہوئی اور میں پاکستان آگئی تھی ۔ اب پچھلے مہینہ میں اپنے والدین سے ملنے سعودی گئی ، میری فلائٹ کراچی سے جدہ تھی جب کہ میرے والد ین طائف میں رہتے ہیں، جاتے ہوئے میری نیت تھی کہ میں وہاں جاکر عمرہ بھی کروں گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں اس نیت سے گئی اور ہوا میں میقات بھی گذرگئی جو کہ میں احرام کے بغیر تھی تو کیا مجھ پر دم واجب ہوا یا نہیں؟ عمرہ میں نے سعودی جانے کے کافی دنوں کے بعد کیا تھا۔
    (۲) جو پکوان سنیٹر ہوتے ہیں یہ اگر ایسی تقریبات میں کا کھانا بنا کر دیں جس کی شریعت اجازت نہ دے جیسے میلاد یا چالیسواں وغیرہ تو کیا یہ صحیح ہے؟ اکثر آرڈر کا تو پتا نہیں ہوتاہے کہ کس تقریب کا کھانا ہے تو ایسے میں کیا کیا جائے ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال:  (۱) میرے والدین سعودی میں رہتے ہیں ،میں بھی تین سال عمر سے یہاں رہتی ہوں، لیکن چھ مہینے پہلے میری شادی ہوئی اور میں پاکستان آگئی تھی ۔ اب پچھلے مہینہ میں اپنے والدین سے ملنے سعودی گئی ، میری فلائٹ کراچی سے جدہ تھی جب کہ میرے والد ین طائف میں رہتے ہیں، جاتے ہوئے میری نیت تھی کہ میں وہاں جاکر عمرہ بھی کروں گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں اس نیت سے گئی اور ہوا میں میقات بھی گذرگئی جو کہ میں احرام کے بغیر تھی تو کیا مجھ پر دم واجب ہوا یا نہیں؟ عمرہ میں نے سعودی جانے کے کافی دنوں کے بعد کیا تھا۔
    (۲) جو پکوان سنیٹر ہوتے ہیں یہ اگر ایسی تقریبات میں کا کھانا بنا کر دیں جس کی شریعت اجازت نہ دے جیسے میلاد یا چالیسواں وغیرہ تو کیا یہ صحیح ہے؟ اکثر آرڈر کا تو پتا نہیں ہوتاہے کہ کس تقریب کا کھانا ہے تو ایسے میں کیا کیا جائے ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 410=305-3/1432

    (۱) اگر آپ کا ارادہ ابتداءً والدین کی زیارت کرنے کا تھا اور وہاں جاکر عمرہ کرنے کا بھی ارادہ تھا تو تاخیر کی وجہ سے آپ پر کوئی دم واجب نہیں ہوا، نیز اگر آپ نے جدہ سے طائف کا ارادہ کیا تھا بایں طور کہ راستے میں مکہ سے گذرنا نہ ہوا ہو تو آپ پر بلااحرام میقات سے تجاوز کرنے پر بھی کوئی دم واجب نہ ہوا۔ 
    (۲) جانتے ہوئے ایسی تقریبات میں کھانا بناکر نہ دینا چاہیے، جس کی شریعت اجازت نہ دے بغیر علم کے اگر کھانا دیدیا تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند