• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 23811

    عنوان: زمزم کا پانی کھڑے ہوکر کیوں پیا جاتا ہے؟ اور کتنی سانسوں میں اسے پینا چاہئے؟

    سوال: زمزم کا پانی کھڑے ہوکر کیوں پیا جاتا ہے؟ اور کتنی سانسوں میں اسے پینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 23811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1060=1060-7/1431

    زمزم کا پانی کھڑے ہوکر اس لیے پیا جاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں لوگ بھی پیتے ہیں، عن ابن عباس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم شرب من زمزم وہو قائم۔ (ترمذی شریف) پانی تین سانس میں پینا چاہیے زمزم کا بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند