• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 25871

    عنوان: میں سعودی میں ملازمت کرتاہوں، حج کے لیے دس دن کی چھٹی ملتی ہے، کیا مدینہ منورہ میں چالیس وقت کی نماز پڑھنا ارکان میں سے ہے؟

    سوال: میں سعودی میں ملازمت کرتاہوں، حج کے لیے دس دن کی چھٹی ملتی ہے، کیا مدینہ منورہ میں چالیس وقت کی نماز پڑھنا ارکان میں سے ہے؟

    جواب نمبر: 25871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1558=10010-10/1431

    مدینہ منورہ جانا یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں چالیس وقت کی نماز پڑھنا ارکان حج میں داخل نہیں ہے۔ البتہ حاجی کو چاہیے کہ وہ روضہٴ اقدس کی بھی زیارت کرے،ایک حدیث میں ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے حج کیا اور میری زیارت نہ کی اس نے مجھ پر ظلم کیا“ ۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں چالیس نماز ادا کرنے کی خاص فضیلت ہے،اگر آپ پاس اتنا وقت نہیں ہے تو کم ازکم روضہٴ اقدس پر حاضر ہوکر صلاة وسلام پیش کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند