عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 164106
جواب نمبر: 16410631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1220-1021/N=11/1439
حجاج کرام حج سے پہلے یا حج کے بعد رشتہ دار اور دوست واحباب وغیرہ کی جو دعوتیں کرتے ہیں یا لوگ ان کی دعوتیں کرتے ہیں، یہ شرع اور سنت سے ثابت نہیں؛ بلکہ یہ محض رسمی اور رواجی دعوتیں ہیں، ان سے بچنا چاہیے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جب حج کے فارم بھرے جاتے ہیں تو کچھ لوگ غلط بیانی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر حج فارم میں ایک کالم ہوتا ہے کہ آپ نے پانچ سالوں کے اندر حج تو نہیں کیا۔ کچھ لوگ جھوٹ لکھوادیتے ہیں کہ ہم نے حج نہیں کیا ، جبکہ ہر سال حج کو جاتے ہیں۔ اس میں خاص و عام، علماء کرام، وی آئی پی وغیرہ سبھی حضرات شامل ہیں۔ اس طرح حج کرنا شریعت کی رو سے کیسا ہے، جب کہ کچھ لوگوں کے مسلسل جانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کا نمبر نہیں آتا اور وہ اس سعادت عظمی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کیوں کہ انڈیا میں حج کا کوٹا کم ہے، اس لیے محروم رہتے ہیں۔ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
2195 مناظرحالت احرام میں بال ٹوٹنے ، روزے کے دوران شہوت کے ساتھ منی خارج ہوجانے اور قسم کے بعض مسائل
7261 مناظرکیا بیوہ دوران عدت حج کا سفر کرسکتی ہے؟
3132 مناظرمیرے
والد صاحب عمر کے حساب سے تقریباً پچاسی سال کے ہوں گے۔ ان کو چوبیس سال سے گھٹنوں
کے جوڑوں کا درد ہے۔ تکلیف کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل سے ہوتاہے۔ کچھ سال سے غدود
مثانہ کی شکایت بھی ہوگئی ہے۔بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا ہے۔پیشاب اور پائخانہ کا
کنٹرول بہت کم ہوگیا ہے اکثر نکل جاتا ہے۔ اس لیے خاص طور سے رات کو ڈائپر پہنتے ہیں،
تاکہ بار بار واش روم نہ جانا پڑے۔ ایسی صورت میں ہم ان کو نماز اور دوسری عبادت
کا خیال تو دلاتے ہیں لیکن بظاہر مشکل لگتا ہے۔ آج کل بڑے بھائی کے پاس سعودی عربیہ
گئے ہوئے ہیں۔ وہاں امی کے ساتھ عمرہ کے لیے لے جانا چاہتے ہیں لیکن ابو کی حالت
اور واش روم لانا لے جانا ناپاکی کا مسئلہ ہے۔ کپڑے دن میں کئی بار خراب ہوتے ہیں۔
(۱)معلوم
یہ کرنا ہے کہ ان کو عمرہ ڈائپر میں کراسکتے ہیں۔ کوشش ان کی یہ ہو کہ زیادہ وقت
تک پاک رہیں۔ اگر نہ رہ سکیں او رحرم میں ہوں او رارکان باقی ہوں تو کیا کریں؟ ...
بس سے عمرہ کرنے کے لیے جاتے وقت اکثر ڈرائیور
عرب ہوتے ہیں جو کہ شافعی مسلک پر عمل کرتے ہیں جو کہ جمع بین الصلاتین کرتے ہیں
اور اسی کے مطابق نماز ادا کرنے کے لیے بس روکتے ہیں۔ اور ان کو پانچوں وقت کی
نماز کو وقت پر ادا کرنے کے لیے بس رکوانے کے لیے وضاحت کرنا اور ان کو باور کرانا
بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ لوگ بہت زیادہ سخت طبیعت کے ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں ہم
احناف کو خاص وقت پر نما زادا کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیا اس طویل سفر میں ان
کی اتباع کرنے کے علاوہ کوئی او رراستہ نہیں ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
کیا حج بدل ادا کرنے کے لیے صرف ایسے شخص کوبھیجنا ضروری ہے جس نے پہلے سے حج کیا ہو یا ہم ایسے شخص کو بھیج سکتے ہیں جس نے حج نہیں کیا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،کیا ایسا شخص حج بدل ادا کرسکتاہے؟ حج کے مہینہ کے دوران نویں سے تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک تکبیر تشریق فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کو صرف ایک ہی مرتبہ پڑھنا ہے یا اس کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ کچھ علماء کرام تین مرتبہ پڑھنے کو بدعت تصور کرتے ہیں جب کہ بہت ساری مساجد میں تین مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟
5842 مناظر