• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 18079

    عنوان:

    ہم پاکستان سے 18ذوالقعدہ کو مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ اب یہاں سات رات قیام کرکے ہم مدینہ جارہے ہیں۔ مدینہ سے ہم 5ذوالحجہ کو ان شاء اللہ مکہ واپس ہوں گے۔ میرا سوال ہے کہ کیا ہم حج قران (عمرہ اور حج ایک احرام میں) ادا کرسکتے ہیں؟ میں یہاں پر یہ وضاحت کردیتا ہوں کہ پاکستان سے آتے وقت ہم کو پہلے سے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ ہم مدینہ جائیں گے اور ہم مدینہ سے حج کی نیت کریں گے اس لیے پاکستان سے ہم نے صرف عمرہ کی نیت کی۔ ہم اپنے ذہن میں شروع سے ہی حج قران کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ہم یہ بھی جانتے تھے کہ زیادہ تر لوگ جو کہ پاکستان سے آتے ہیں صرف حج تمتع کرتے ہیں۔ ہم نے ایک مفتی صاحب (دیوبندی) سے معلوم کیا وہ کہتے ہیں کہ ہاں ہم حج قران کرسکتے ہیں کیوں کہ ہم آفاقی ہیں کیوں کہ ہم حرم مکہ کے باہر کے ہیں ،پہلے عمرہ کرنے کے بعد اور جب ہم مکہ دوبارہ 5ذوالحجہ کو جائیں گے تو ہم حج قران کی نیتکرسکتے ہیں۔لیکن ایک دوسرے عالم کہتے ہیں ...

    سوال:

    ہم پاکستان سے 18ذوالقعدہ کو مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ اب یہاں سات رات قیام کرکے ہم مدینہ جارہے ہیں۔ مدینہ سے ہم 5ذوالحجہ کو ان شاء اللہ مکہ واپس ہوں گے۔ میرا سوال ہے کہ کیا ہم حج قران (عمرہ اور حج ایک احرام میں) ادا کرسکتے ہیں؟ میں یہاں پر یہ وضاحت کردیتا ہوں کہ پاکستان سے آتے وقت ہم کو پہلے سے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ ہم مدینہ جائیں گے اور ہم مدینہ سے حج کی نیت کریں گے اس لیے پاکستان سے ہم نے صرف عمرہ کی نیت کی۔ ہم اپنے ذہن میں شروع سے ہی حج قران کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ہم یہ بھی جانتے تھے کہ زیادہ تر لوگ جو کہ پاکستان سے آتے ہیں صرف حج تمتع کرتے ہیں۔ ہم نے ایک مفتی صاحب (دیوبندی) سے معلوم کیا وہ کہتے ہیں کہ ہاں ہم حج قران کرسکتے ہیں کیوں کہ ہم آفاقی ہیں کیوں کہ ہم حرم مکہ کے باہر کے ہیں ،پہلے عمرہ کرنے کے بعد اور جب ہم مکہ دوبارہ 5ذوالحجہ کو جائیں گے تو ہم حج قران کی نیتکرسکتے ہیں۔لیکن ایک دوسرے عالم کہتے ہیں نہیں حتی کہ اگر حاجی پاکستان سے آتا ہے وہ آفاقی بن جاتا ہے پھر بھی وہ حج قران نہیں ادا کرسکتا ہے اور ثبوت کے طور پر انھوں نے ہم کو ایک کتابچہ دکھایا جس کے اندر امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ کے حوالہ سے لکھا تھا۔ برائے کرم آپ اس پر بہت جلد اپنی رائے عنایت فرماویں، کیوں کہ ہمارے پاس بہت محدود وقت ہے اور ہم ان شاء اللہ مکہ 5ذوالحجہ کو روانہ ہوں گے یعنی اب سے سات دن کے بعد۔

    جواب نمبر: 18079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):371tb=2553-1/1431

     

    مکہ مکرمہ پہنچ جانے او رعمرہ کرلینے کے بعد اب آپ آفاقی نہ رہے بلکہ مکی ہوگئے، اس لیے اب مدینہ منورہ سے ۵/ ذی الحجہ کو آتے ہوئے صرف حج کا احرام باندھیں گے۔ قِران کرنا آپ کے لیے جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند