• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 48578

    عنوان: دوران حج كچھ غلطیاں ہوجائیں

    سوال: (۱) اگر دوران حج کچھ ایسی غلطیاں ہوجائیں کہ دوم واجب ہو توکیا ایک ہی دم دینا ہوگا یا ہر غلطی کا الگ الگ دم دیا جائے گا؟ (۲) کچھ حضرات کہتے ہیں کہ احتیاطاًبھی ایک دم دے دینا چاہئے چاہے اگر چہ غلطی نہ بھی ہوئی ہو ، ان کا کہنا یہ ہے کہ ہوسکتاہے کہ انجانے میں کچھ ایسا ہوگیا ہو کہ دم واجب ہوا ہو۔ براہ کرم،اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ (۳) قرآن پاک کو کیا احرام کی بیلٹ میں رکھا جاسکتاہے؟ (۴) ایسا قرآن پاک جو کہ پلاسٹک کے زپ (چین) کور میں ہو کیا اس کو بے وضو پڑھا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 48578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1391-1060/D=1/1435-U کس طرح کی غلطی ہوئی ہے؟ تفصیل لکھیں، کبھی متعدد غلطیوں پر ایک ہی دم واجب ہوتا ہے او رکبھی ہرغلطی پر الگ الگ دم واجب ہوتا ہے۔ (۲) احتیاط کا معاملہ تو احتیاط ہی پر مبنی ہے، یہ کوئی حکم شرعی نہیں ہے، ہرآدمی اپنے حالات کے مطابق احتیاطی عمل کرتا ہے، اس کا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ (۳) بیلٹ کی تھیلی اگر ناف کے اوپر ہے تو رکھ سکتے ہیں، ورنہ بے ادبی ہے۔ (۴) وہ مثل قرآن کی جلد کے ہے، کسی وقت قرآن سے الگ نہیں کیا جاسکتا اس لیے اس کے اوپر سے بھی بے وضو چھونا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند