• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 158068

    عنوان: کیا دم دینے کے لیے احرام کی حالت میں ہونا شرط ہے ؟

    سوال: احرام کی حالت میں اگر دَم واجب ہو گیا تو اسے احرام کی حالت میں ہی ادا کیا جائے یا بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:404-341/sd=4/1439

     دم کی ادائے گی کے لیے حات احرام میں ہونا شرط نہیں ہے ، احرام سے نکلنے کے بعد بھی دم دیا جاسکتا ہے ۔ یستفاد : قال ابن عابدین : (قولہ الواجب دم) (تنبیہ)فی شرح النقایة للقاری: ثم الکفارات کلہا واجبة علی التراخی، فیکون موٴدیا فی أی وقت۔ ( رد المحتار مع الدر المختار : ۵۴۳/۲، باب الجنایات فی الحرم ، ط: دار الفکر، بیروت )البتہ دم کا حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے ، اگر حدود حرم کے باہر ذبح کیا ، تو کفارہ اداء نہیں ہوگا ۔والثامن ذبحہ فی الحرم، فلو ذبح فی غیرہ لا یجزئہ عن الذبح ۔ ( غنیة الناسک ، ص: ۲۶۲) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند