• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 38016

    عنوان: اکثر اوقات عمرہ کرتے وقت یہ دیکھا ہے کہ مرد حضرت عورتوں کی تارہ اپنے سر سے ایک یا دو جگہ سے خود اپنے ہی ہاتھوں بال کاٹ لیا کرتے ہیں۔

    سوال: اکثر اوقات عمرہ کرتے وقت یہ دیکھا ہے کہ مرد حضرت عورتوں کی تارہ اپنے سر سے ایک یا دو جگہ سے خود اپنے ہی ہاتھوں بال کاٹ لیا کرتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے اور عمرہ ہو جائے گا؟ براے مہربانی میرے سوال کا جواب دے کر ہماری شرعی رہنمائی کردیں۔

    جواب نمبر: 38016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 681-681/M=5/1433 جی ہاں، حج یا عمرہ کرنے والا شخص خود اپنے ہاتھ سے اپنے بالوں کو کاٹ سکتا ہے، البتہ چوتھائی سر کے بال انگلی کے پوروے کے بقدر کاٹ دینا لازم ہے اس سے کم قصر جائز نہیں۔ ثم قصر بأن یأخذ من کل شعرة قدر الأنملة وجوبا وتقصیرا لکل مندوب والربع واجب (درمختار مع الشامي: ۳/۵۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند