• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 28504

    عنوان: آئندہ سال میں اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کررہا ہوں ، ہم دونوں پر حج فرض ہے۔ اگر میری بیوی کو حمل ہوجائے تو اس کے لیے حج کرنا مشکل امرہوگا، میری بڑی بیٹی دوسال کی ہے۔ کیا ہم اس کے مقصد سے حمل کو روکنے کے لیے کوئی مانع حمل دوائی استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: آئندہ سال میں اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کررہا ہوں ، ہم دونوں پر حج فرض ہے۔ اگر میری بیوی کو حمل ہوجائے تو اس کے لیے حج کرنا مشکل امرہوگا، میری بڑی بیٹی دوسال کی ہے۔ کیا ہم اس کے مقصد سے حمل کو روکنے کے لیے کوئی مانع حمل دوائی استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 28504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 74=48-1/1432

    صورت مسئولہ میں استقرار سے پہلے وقتی طور پر مانع حمل تدبیر اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند