• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 168737

    عنوان: قسطوار رقم جمع كركے عمرہ كرنا؟

    سوال: میں 2021ء میں عمرہ کرنا چاہتاہوں ان شاء اللہ، ایجنٹ نے بتایا ہے کہ اس کی صورت اس طرح ہوگی؛ 1800x30 = 54000، ہر مہینہ 1800 روپئے جمع کرنا پڑے گا، تو کیا اسلام اس کی اجازت دیتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:518-476/sd=6/1440

    اگر سوال کا حاصل یہ ہے کہ عمرہ کرنے کی مجموعی رقم چون ہزار (54000) ہوگی؛ البتہ یکبارگی رقم جمع کرنے کے بجائے ہرماہ اٹھارہ سو روپے جمع کیے جاسکتے ہیں، تو یہ شکل شرعاً جائز ہے اور اگر اس معاملے میں مزید کچھ تفصیل ہو تو وضاحت کرکے دوبارہ حکم معلوم کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند