• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 20304

    عنوان:

    میرا سوال احرام سے متعلق ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص عمرہ کے احرام میں غسل کرنا چاتا ہے تو کیا وہ کرسکتاہے؟ اگر کرسکتاہے تو کیا احرام اتارکر غسل کرے گا؟ (۲) کیا حج کے احرام میں غسل کرسکتاہے؟ (۳) اگر کوئی شخص روزگار کے لیئے سعودی آتاہے اور اس کو وہاں جانا ہوتا ہے جہاں اس کا کفیل یا کمپنی ہوتی ہے، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیئے اس کو میقات سے گذرنا پڑتا ہے، کیا میقات سے گذرنا اور جب تک اقامہ نہ بنے تب تک عمرہ نہ کرنا مو جب گناہ ہے؟ (۴) مثال کے طورپر اگر کوئی شخص املاج (شہراکا نام) میں قیام پذیر ہے اور اس شخص نے عمرہ ایک بار بھی نہیں کیا ،اس کو کام سے جدہ آنا جانا ہوتاہے تو جدہ کے راستہ میں اس کو میقات لگتاہے تو ا س کا جانا آناکیساہے؟ کیا اس سے گناہ ہوگا؟ اگر ہوگاتو توبہ یا جرمانہ کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 498=399-3/1431

    (۱-۲) کرسکتا ہے، البتہ صابون نہ لگائے اور نہ میل چھڑائے اور خوشبو والا صابون تو ہرگز استعمال نہ کرے، ورنہ دَم واجب ہوجائے گا، اِحرام کی چادریں اُتار کر پھر پہن لینا یا دوسری چادریں بدل لینا اس سے احرام میں کچھ فرق نہیں پڑتا نہ ہی یہ موجبِ کراہت ہے۔

    (۳) مکة المکرمة میں اگر داخل ہونے کا ارادہ نہیں صرف میقات پر سے گذرنا ہو یا میقات پر آنا جانا ہی ہو تو ایسی صورت میں عمرہ یا حج واجب نہیں ہوتا نہ بغیر احرام میقات پر آنے جانے سے دم واجب ہوتا ہے، نہ کوئی جرمانہ لازم ہوتا ہے اور نہ گناہ کا ارتکاب ہے، البتہ سعودی عرب میں خواہ روزگار ہی کے لیے جانا ہوا ہو مگر جس قدر جلد ہوسکے یا جتنی بار ممکن ہو اور قانون کی خلاف ورزی کی نوبت نہ آئے تو عمرہ اور حج کی سعادت سے بہرہ ور ہوتے رہنا چاہیے۔ ہندستان (وطن) واپسی کے بعد معلوم نہیں کہ پھر جانا نصیب ہوسکے یا نہ ہوسکے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند