• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 52090

    عنوان: جنا ب میں سعودی عرب میں رہتا ہوں الحمداللہ ایک عمرہ کی سعادت کر چکا ہوں انشائاللہ اگلے ماہ دوسرے عمرہ کی سعادت حاصل کرونگا میں یہ عرض کرنا چہتا ہوں کہ اگر میں دوسرے عمرہ میں بال نہ منڈہواؤں یاہ نا تراشو ں تو کیا میرا عمرہ ادا ہو جاے گا یاد رہے کہ پہلے عمرہ میں میں نے سارے ارکا ن ادا کیے تھے . جزاک اللہ

    سوال: جنا ب میں سعودی عرب میں رہتا ہوں الحمداللہ ایک عمرہ کی سعادت کر چکا ہوں انشائاللہ اگلے ماہ دوسرے عمرہ کی سعادت حاصل کرونگا میں یہ عرض کرنا چہتا ہوں کہ اگر میں دوسرے عمرہ میں بال نہ منڈہواؤں یاہ نا تراشو ں تو کیا میرا عمرہ ادا ہو جاے گا یاد رہے کہ پہلے عمرہ میں میں نے سارے ارکا ن ادا کیے تھے . جزاک اللہ

    جواب نمبر: 52090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 738-738/M=6/1435-U جس طرح پہلے عمرہ میں آپ نے سارے ارکان ادا کیے تھے اسی طرح دوسری مرتبہ جب عمرہ کریں گے تو سارے افعال کریں، عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد تین کام کرنے پڑتے ہیں: (۱) طواف، (۲) سعی، (۳) حلق یا قصر۔ تیسرا عمل یعنی حلق یا قصر بھی لازمی عمل ہے اگر سرپر انگلی کے پور سے کم بال موجود ہیں تو حلق ہی ضروری ہے، اگر سر پر بالکل بال نہیں تب بھی استرا یا بلیڈ پھیرلینا لازم ہے، اس کے بغیر آپ احرام سے نہیں نکل سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند